قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کا سہرا سپیکر کے سر ہے ، علی گوہر بلوچ

قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کا سہرا سپیکر کے سر ہے ، علی گوہر بلوچ
قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کا سہرا سپیکر کے سر ہے ، علی گوہر بلوچ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر داخلے کی پابندی کا شکار ہونے والے علی گوہر بلوچ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ گزشتہ روز ہوا اس کا سہرا سپیکر اسمبلی اسد قیصر کے سر ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق علی گوہر بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنای جائے، ہنگامہ آرائی میں پرویز خٹک ، علی امین ، شیریں مزاری سمیت متعدد وزرا شامل تھے ۔ ہنگامہ آرائی کی شروعات حکومتی بینچ سے ہوئی۔

علی گوہر بلوچ نے کہا علی نواز اعوان کی گالیاں پورے میڈیا  پر موجود ہیں ، سپیکر صاحب جو کل ہوا اس کا خمیازہ آپ بھی بھگتیں گے ، سپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ۔

مزید :

سیاست -