وزیرا علیٰ عثمان بزدار کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی اورحملے کی مذمت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامی آرائی اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے غیر اخلاقی اورغیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا، پارلیمنٹ کا تقدس برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدا ر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر مشکل حالات میں بھی بہترین بجٹ پیش کیے جانے پر حیران ہیں،اورعمران خان کی سیاست اور عوامی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کی تاب نہیں رکھتی۔بہترین بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے خواتین اراکین اسمبلی کے خلاف غیر شائستہ الفاظ استعمال کیےاورخواتین پر حملہ کرکے غیر مناسب رویے کا مظاہرہ کیا۔