قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی کے خاتمے کیلئے وزیرا عظم عمران خان نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا

قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی کے خاتمے کیلئے وزیرا عظم عمران خان نے انتہائی اہم ...
قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی کے خاتمے کیلئے وزیرا عظم عمران خان نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ہلڑبازی کے پیش نظر ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں حکومتی وزرا، پارٹی عہدیدران اور اتحادیوںنے شرکت کی ہے۔اجلاس میں بجٹ اجلاس کی حکمت عملی پر ارکان سے مشاورت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمرا ن خان کا ا س مو قع پر کہنا تھا کہ ایوان میں جو کچھ ہو اس پر دکھی ہوں،احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی برداشت نہیں کریں گے۔

عمران خان نے ہدایات جاری کیں کہ ہر حال میں قومی اسمبلی میں نظم وضبط کو یقینی بنائیں،پارلیمنٹ میں سازگار ماحول کے لئے نئے اصول و ضوابط مشاورت سے تیار کئے جائیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -