پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی بجٹ پر تقریر کا معاملہ ، سپیکر نے حکومتی ارکان کو خاص ہدایات دے دیں

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی بجٹ پر تقریر کا معاملہ ، سپیکر نے حکومتی ...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی بجٹ پر تقریر کا معاملہ ، سپیکر نے حکومتی ارکان کو خاص ہدایات دے دیں

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی تقریر کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان سے رابطے کر کے پر امن رہنے کی تلقین کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف کی تقریر کے دوران ہونے والی ہنگامی آرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان سے رابطے کئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو حمزہ کی تقریر کے دوران پر امن رہنے کی تاکید کی تاہم پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان نے جواب دیا کہ اپوزیشن کے احتجاج کا جواب دینا چاہتے ہیں ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی ارکان سے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے ایک حد تک احتجاج کیا جو  ان کا حق تھا ، سپیکر نے اپوزیشن ارکان کو بھی تند و تیز جملے کسنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کر دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -