بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمان کا ویڈیو بیان آگیا، ایسا موقف کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے لیک ویڈیو کو خود کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
مفتی عزیز الرحمان کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو ایک سازش کے تحت بنائی گئی ہے۔ یہ دو سے ڈھائی سال پرانی ویڈیو ہے جس کو اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔
مفتی عزیز الرحمان نے دعویٰ کیا کہ جس طالب علم نے یہ ویڈیو بنائی ہے اس نے پہلے انہیں چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی جس کے بعد یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں بے دخل کیے جانے کے نوٹیفکیشن پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ انہوں نے ویڈیو وائرل ہونے کے دن یعنی 15 جون 2021 کو مدرسے میں اسباق پڑھائے ہیں۔ اگر ویڈیو میں کوئی سچائی ہوتی تو وہ 3 جون سے اب تک اسباق کیسے پڑھا رہے ہیں۔
مفتی عزیز الرحمن نےاپنی دانست میں زبردست کہانی گھڑی ہےلیکن موصوف کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ اعتراف جرم کر بیٹھے ہیں 10منٹ کےمکمل وضاحتی بیان میں عالیمرتبت نےپہلے تو ویڈیو کو فیک قرار دیا پھر اپنی ہی بات سےپلٹ گئےحتیٰ کہ مدرسےکی انتظامیہ کےبرطرفی لیٹر کو اپنےخلاف سازش قراردےدیا pic.twitter.com/NwUZU2IPHS
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) June 16, 2021