کار میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹر مدد کیلئے پہنچا تو ایسا منظر کہ دنیا ہی اجڑ گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 999پر ایک کار حادثے کی اطلاع ملی جس میں ٹکر کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی تھی۔ ایک فائرفائٹر اس کال پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایسا منظرسامنے تھا کہ اس کی دنیا ہی اجڑ گئی۔ اس کار حادثے میں ہلاک ہونے والی نوعمر لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ خود اس فائرفائٹر کی ہی بیٹی تھی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ المناک حادثہ ویلز میں پیش آیا جہاں 21سالہ ایلا بروک سمتھ اپنے 22سالہ بوائے فرینڈ ایشڈن کنگ کے ساتھ کار میں جا رہی تھی کہ ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور فوری آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کی اطلاع پر 47سالہ ایڈریان سمتھ جائے وقوعہ پر پہنچا جو ایلا کا والد تھا۔ جب ایڈریان اور اس کے ساتھیوں نے آگ بجھائی اور ادھ جلی لاشیں گاڑی سے نکالیں تو اپنی بیٹی کی لاش دیکھ کر ایڈریان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ رپورٹ کے مطابق ایلا ’ٹرینی نرس‘ تھی۔ حادثے کے روز ایلا اور ایشڈن ساحل سمندر پر چھٹی کا دن گزار کر واپس گھر آ رہے تھے۔