دلہن کے عروسی جوڑے کے نیچے سے آدمی کے نکلنے کی ویڈیو، اصل حقیقت سامنے آگئی

دلہن کے عروسی جوڑے کے نیچے سے آدمی کے نکلنے کی ویڈیو، اصل حقیقت سامنے آگئی
دلہن کے عروسی جوڑے کے نیچے سے آدمی کے نکلنے کی ویڈیو، اصل حقیقت سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن سے ایک دلہن کے عروسی جوڑے کے نیچے سے ایک آدمی کے نکلنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھاتھا۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ دنوں فلپائن کے ایک فیشن ڈیزائنر نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی ہے جس میں ایک دولہن چل کر شادی کی تقریب میں آ رہی ہوتی ہے اور اس کے لباس کے نیچے کوئی چیز چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

ویڈیو کے آخر میں جب دلہن تقریب میں پہنچ چکی ہوتی ہے، لوگ یہ دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں کہ دلہن کے لباس کے نیچے سے ایک آدمی برآمد ہوتا ہے اور ایک جست بھر کر مہمانوں میں جا کھڑا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیشن ڈیزائنر پوسٹ میں بتاتا ہے کہ دلہن کا لباس سامنے کی طرف سے تیز ہوا چلنے کی وجہ سے دلہن کے پیروں کے نیچے آ رہا تھا جس کی وجہ سے دلہن کے لیے چلنا مشکل ہو رہاتھا۔ 

اسی لیے اس آدمی کو لباس کے نیچے گھسایا گیا تاکہ وہ دلہن کے لباس کا سامنے والا حصہ تھامے رکھے اور اسے دلہن کے پیروں تلے نہ آنے دے۔ویڈیو کے کیپشن میں لیونیزا روئیل نامی یہ نوجوان یہ انکشاف بھی کرتا ہے کہ دلہن کے لباس کے نیچے چلنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود تھا اور اسی نے یہ لباس ڈیزائن بھی کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -