تحریک انصاف اور آزاد کشمیر کی حکومتیں آمنے سامنے آگئیں،آزاد کشمیر کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف اور آزاد کشمیر کی حکومتیں آمنے سامنے آگئیں،آزاد کشمیر کابینہ نے ...
تحریک انصاف اور آزاد کشمیر کی حکومتیں آمنے سامنے آگئیں،آزاد کشمیر کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا ہے  جس کے  بعد  بجٹ کے حوالے سے بلایا گیا کابینہ اجلاس ملتوی کردیا گیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی ہے اور بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے ہر حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لئے 5 کروڑ روپے فی حلقہ خرچ کرنا چاہتی ہے، فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -