امریکہ میں ’پاپاجونز‘ کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، وجہ ایسی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

امریکہ میں ’پاپاجونز‘ کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، وجہ ایسی کہ حیرت کی انتہا ...
امریکہ میں ’پاپاجونز‘ کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، وجہ ایسی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں بھی کمپنیاں لوگوں کے موبائل فونز پر تشہیری پیغامات کی بھرمار کیے رکھتی ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ امریکہ میں یہی حرکت کرنے پر معروف ریسٹورنٹ کمپنی ’پاپاجونز‘ کو 10ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی کے خلاف انفارمیشن کمشنرآفس (آئی سی او) کو 15شکایات موصول ہوئیں، جن میں لوگوں نے بتایا کہ ان کے فونز پر پاپاجونز کی طرف سے تشہیری پیغامات کی بھرمار کی جا رہی ہے۔ اس پر کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔

شکایت کرنے والے کئی لوگوں نے بتایا کہ انہیں ایک ماہ کے دوران کمپنی کی طرف سے 100سے زائد پیغامات موصول ہوئے۔آئی سی او کی طرف سے کی جانے والی ان تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اکتوبر 2019ء سے اپریل 2020ء کے دوران کمپنی کی طرف سے لوگوں کو 2لاکھ 10ہزار سے زائد تشہیری پیغامات بھیجے گئے۔ کمپنی کی طرف سے لوگوں کو ان پیغامات کو روکنے کا آپشن بھی نہیں دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں ثبوت سامنے آنے پر کمپنی کو 10ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بزنس -