ماہرِ موسمیات نے شادی کی پیشکش کیلئے ایسے عجیب موسم کا انتخاب کرلیا کہ دھوم مچ گئی

ماہرِ موسمیات نے شادی کی پیشکش کیلئے ایسے عجیب موسم کا انتخاب کرلیا کہ دھوم ...
ماہرِ موسمیات نے شادی کی پیشکش کیلئے ایسے عجیب موسم کا انتخاب کرلیا کہ دھوم مچ گئی
سورس: AccuWeather

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی پیشکش کے لیے لوگ خوبصورت مقامات کا انتخاب کرتے ہیں جہاں وہ اپنی پارٹنر کے آگے ایک گھنٹہ ٹیک کر اسے جیون ساتھی بننے کی آفر کریں۔ تاہم امریکہ میں دو ماہرین موسمیات نے اس مقصد کے لیے ایسی جگہ اور ایسے موسم کا انتخاب کیا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 29سالہ ٹام بیڈرڈ اور اس کی 26سالہ گرل فرینڈ ریا میڈے ہیں۔ درحقیقت یہ منصوبہ بندی ٹام ہی کی تھی جس سے ریا بے خبر تھی اور منگنی کی انگوٹھی اس کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹام، ریا کو لے کر امریکی ریاست کینسس کے شہر ویچیٹو گیا جہاں ایک بہت بڑا جھکڑ چلنے والا تھا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹام اور ریا نے اپنے ادارے ’ایکیو ویدر‘ (Accuweather)کی ٹی شرٹس پہن رکھی ہوتی ہیں اور بگولہ نظر آنے کے منتظر ہوتے ہیں۔ جونہی بگولہ نظر آتا ہے ریا کی تمام توجہ اس طرف ہو جاتی ہے اور وہ خوشی سے اچھلنے لگتی ہے مگر ٹام اس دوران جھکڑ کی طرف دیکھے بغیر جیب سے انگوٹھی نکال کر ایک گھٹنے پر جھک جاتا ہے۔ 

اسی دوران خوش سے اچھلتی ریا کا دھیان جب ٹام کی طرف آتا ہے تو وہ دم بخود رہ جاتی ہے۔ ریا کا کہنا تھا کہ ”میں زندگی میں پہلی بار بگولہ دیکھ رہی تھی اور یہ میرے لیے بہت خوشی کا موقع تھا مگر ٹام نے اسے ایسا یادگار بنا دیا کہ اب یہ دن میں زندگی بھر نہیں بھولوں گی۔ بگولے کو دیکھ کر میرے ذہن میں یہ بات آ رہی تھی کہ میں اس بگولے کا تعاقب کروں گی لیکن جب میں ٹام کی طرف مڑی تواس کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی دیکھ کر ایسی خوشی ملی کہ مجھے بگولہ یاد ہی نہ رہا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -ماحولیات -