کِیا موٹرز نے بھی کمپیکٹ ایس یو وی متعارف کرانے کی تیاری کرلی، فیچرز سامنے آگئے

کِیا موٹرز نے بھی کمپیکٹ ایس یو وی متعارف کرانے کی تیاری کرلی، فیچرز سامنے ...
کِیا موٹرز نے بھی کمپیکٹ ایس یو وی متعارف کرانے کی تیاری کرلی، فیچرز سامنے آگئے
سورس: KIA

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ سالوں میں تمام کمپنیوں کی طرف سے مارکیٹ میں ’کمپیکٹ ایس یو وی‘ گاڑیوں کے کئی ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اب کیا (KIA)کی طرف سے بھی ہنڈا سیوک، ٹویوٹا کرولا اور ایلانٹرا کے مقابلے میں اسی قیمت کی ایک کمپیکٹ ایس یو وی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کیا کی اس گاڑی کا نام ’سٹونک‘ (Stunic)ہے، جس کے تین یونٹ درآمد کیے جا چکے ہیں۔ یہ ایک سیگمنٹ کراس اوور ایس یو وی گاڑی ہے۔ 

عالمی سطح پر یہ گاڑی 4انجن آپشنز کے ساتھ 2017ء میں لانچ کی گئی تھی۔ ان میں 1ہزار سی سی ٹربو چارجڈ انجن، 1200سی سی 4سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن، 1400سی سی 4سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن اور 1600سی سی 4سلنڈر ڈیزل انجن شامل ہیں۔یہ انجن بالترتیب 120ہارس پاور، 84ہارس پاور، 100ہارس پاور اور 110ہارس پاور طاقت کے حامل ہیں۔ پہلی تین گاڑیاں 6سپیڈ مینیوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہیں جبکہ چوتھی گاڑی میں 6سپیڈ مینیوئل اور 7سپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک ٹرانسمیشن مہیا کی گئی ہے۔ یہ گاڑی ہنڈا سیوک، ٹویوٹا کرولا اور ہنڈائی ایلانٹرا کے علاوہ مارکیٹ میں موجود اس کیٹیگری کی دیگر گاڑیوں کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سٹونک کے متعلق مزید تفصیلات اور قیمت کی معلومات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

مزید :

بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -