نشہ دے کر بدفعلی کی ویڈیو بنانے کا دعویٰ کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آگئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے معروف عالمِ دین مفتی عزیز الرحمان کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں وضاحت بھی کی تاہم اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
مفتی عزیز الرحمان کی لواطت پر مبنی مزید ویڈیوز بھی مدرسہ کے دارالافتاء میں بنائی گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان اخبارات کے مطالعے کے ساتھ بدفعلی کرتے پائے گئے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں انہیں دینی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو بنانے والے طالب علم (متاثرہ) نے ایک ویڈیو اس طریقے سے ریکارڈ کی ہے کہ دارالافتا کے دروازے پر لگی مفتی عزیز الرحمان کے نام کی تختی بھی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی گزشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس کے بارے میں انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو انہیں نشہ دے کر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں تو اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کس طریقے سے ان کی وضاحت پیش کریں گے۔