کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے میچ کے دوران فیلڈ نگ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز فاف ڈوپلیسی بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
فاف ڈوپلیسی محمد حسین سے ٹکراکر زخمی ہوئے تھے اور انکو ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق فاف ڈوپلیسی اب پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فاف ڈوپلیسی نے دو روز قبل ٹویٹ کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ انجری کے سبب ان کی یاداشت کا کچھ حصہ کھو گیا ہے لیکن وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی فیلڈ میں ہونگے۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر آندرے رسل بھی انجری کے سبب باہر ہوچکے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -