سونا پھر سستا ہوگیا

سونا پھر سستا ہوگیا
سونا پھر سستا ہوگیا
سورس: Wikimedia Commons

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 500 روپے کم ہو کر ایک لاکھ نو ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے ساتھ 93 ہزار 964 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں چار ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس سونا 1855  ڈالر ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -