" گالی پنجاب کا کلچر ہے" لیگی رکن اسمبلی روحیل اصغر کی وضاحت

" گالی پنجاب کا کلچر ہے" لیگی رکن اسمبلی روحیل اصغر کی وضاحت
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامناسب رویے کے باعث ایوان میں داخلے پر پابندی لگنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے وضاحت کی ہے کہ گالی پنجاب کے کلچر کا حصہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے گالی کے حوالے سے سوال پوچھا تو شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ گالی پنجاب کے کلچر کا حصہ ہے، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس کو کس طرح لیتے ہیں، غصے میں بندہ گالی دے دیتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو کتاب شاہ محمود قریشی نے ماری ہوگی۔ " بچی پر تشدد کرنا کہاں کا کلچر ہے یہ کہاں کی انسانیت ہے، بچی پر تشدد ہوتا اور میں چپ رہتا؟ آپ نے میری گالی اٹھائی اور یہ نہیں دیکھا۔"

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -