شاگرد سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی عزیز الرحمان کی اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس مدرسے میں پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاگرد سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس لاہور کے علاقے صدر میں قائم مدرسے میں پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں نہ تو مفتی عزیز الرحمان موجود ہیں اور نہ ہی متاثرہ طالب علم صابر شاہ ملا ہے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر متاثرہ طالب علم مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرواتا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گی۔