عدالت پیشی پر آئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

عدالت پیشی پر آئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
عدالت پیشی پر آئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر پیشی پر آئے ملزم  کو فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں صبح کے وقت  پیش آیا، اقدام قتل کا ملزم انجم مسیح پیشی کے عدالت پہنچا ہی تھا کہ گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے انجم مسیح موقع پر ہی چل بسا۔دن دیہاڑے عدالت کے باہر فائرنگ سے شدید خوف وہراس پھیل گیا موقع پر موجود افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد ا کھٹے کرتے  ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو چار گولیاں لگیں۔شبہ ہے کہ انجم مسیح کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر ہی قتل کیا گیا ہے تاہم دیگر محرکات پر بھی تفتیش جاری ہے۔

مزید :

قومی -