ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو110 رنز سے شکست دیدی ہے۔ملتان سلطانز سے شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 13ویں اوور میں 73رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ملتان سلطانز کی جانب سے دئیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اوراس کے بعد بھی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔اوپننگ بلے باز جیک ویدرلیڈ 10گیندوں پر 19رنز بناکر عمران خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے،کیمروں ڈیلپورٹ بغیر کوئی رنز بنائے عمران خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔عثمان خان 12،سرفراز احمد 13، اعظم خان دو ، محمد نواز 10، عثمان خان شنواری سات ،حسان خان اور خرم شہزاد  صفر جبکہ ظاہر خان چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین، عمران خان نے دو جبکہ شاہنواز دھانی، سہیل تنویر اور مزربانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےد و کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے تھے۔ملتان سلطان نے اپنی اننگز کا محتاظ انداز میں آغاز کیا،کپتان محمد رضوان آج اپنے رنگ میں نہ دکھائی دئیے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے،و ہ 23 گیندوں پر 21 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔صہیب مقصود بھی پانچ رنز بنا کر ظاہر خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے،تاہم اس دوران اوپننگ بلے باز شان مسعود نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھی اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلتے رہے۔وہ 42گیندوں پر 73 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر آؤٹ ہوئے،ان کی شاندار اننگز میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد رائلی روسو بھی دو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے انکی وکٹ سپن باؤلر محمد نواز نے حاصل کی۔اس دوران جونسن چارلز نے 24 گیندوں پر 47 رنز بناکر ٹیم کو بڑا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی،ان کی جارحانہ اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ 21 اور سہیل تنویر دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں  کپتان سرفراز احمد، عثمان خان، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، محمد نواز، عثمان خان شنواری،محمد حسنین، ظاہر خان، ظہور خان،خرم شہزاد، ویدرلڈ اور حسان خان شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو،شاہنواز دھانی،جونسن چارلز،سہیل تنویر، مزربانی، عمران خان اور عمران طاہر شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -PSL -PSL News Update -