قومی اسمبلی میں ہنگامی آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف اپوزیشن کا ایکا ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

قومی اسمبلی میں ہنگامی آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف اپوزیشن کا ایکا ، ...
قومی اسمبلی میں ہنگامی آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف اپوزیشن کا ایکا ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے  اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائے جانے کےبعدوزیراعظم عمران خان نےپارلیمانی پارٹی کااجلاس کل (جمعرات کو ) طلب کر لیا,اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم نمبر 5 میں صبح ساڑھے 11 بجے ہو گا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد والی تحریک کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کاروائی جمعہ کے روز ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ایوان سے باہر رہنے کی تجویز ہے ۔اجلاس میں فیصلے کو حتمی شکل دیکر اراکین کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن کو نمبرز پورے کرنا ہوں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہو گی۔

مزید :

قومی -