"  گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے" فرخ حبیب نے روحیل اصغر کو پیغام دے دیا

"  گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے" فرخ حبیب نے روحیل ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی جانب سے گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دئیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  ہمارا کلچر ماؤں بہنوں کی عزت سکھاتا ہے، غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں۔روحیل اصغر کے اس بیان پر بھی ن لیگ کی قیادت شیخ روحیل کو سمجھانے کے بجائے حوصلہ افزائی کرے گی۔

 قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران گالیاں دیے جانے کے سوال پر شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کا کلچر ہے، یہ جو گالی ہوتی ہے آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح لیتے ہیں، غصے میں آکر بندہ گالی دے دیتا ہے۔

مزید :

قومی -