اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیز و تعمیرات ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا 

اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیز و تعمیرات ، وفاقی حکومت نے بڑا ...
اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیز و تعمیرات ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے زون تھری فور اور فائیو میں موجود غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیز و تعمیرات کو بنی گالا طرز پر ون ٹائم ریگولائز کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت قانون میں مجوزہ زونز کو یوٹیلٹی کنکشنز کے حصول بابت در پیش مشکلات کے حل کے لئے منعقدہ میٹنگ میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کو ہدایت جاری کی کہ علاقے میں موجود تعمیرات کی ریگولائزیشن کے لئے ون ٹائم ایمنسٹی طرز پر سکیم لائی جائے،وفاقی دارلحکومت کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے وزارت قانون قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

مجوزہ میٹنگ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا تسلسل ہے جس میں مجوزہ زونز کے باسیوں کو یوٹیلٹی کنکشنز کی فراہمی کے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا گیا تھا۔میٹنگ میں رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان ، راجہ خرم نواز ، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے علاوہ وزارت داخلہ، آئیسکو اور ایس این جی پی ایل کے حکام نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -