شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کو بھی ایف آئی اے سے بلاوا آگیا

شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کو بھی ایف آئی اے سے بلاوا آگیا
شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کو بھی ایف آئی اے سے بلاوا آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے 24 جون کو طلب کرلیاہے۔
جیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کو  25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نوٹس کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، شریف فیڈر ملز، شریف پولٹری فارمز اور مدنی ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔وہ شریف ڈیری فارمز، شریف ملک پراڈکٹس، رمضان انرجی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور العربیہ شوگر ملز کے شئیر ہولڈر ہیں۔ انکوائری کے لیے پیش نہ ہونے پر حمزہ شہباز کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -