ویانا، پاکستانی سفارتخانے میں سرمایہ کاروں کے درمیان تنازعات کے تصفیے پر ویبینار

ویانا، پاکستانی سفارتخانے میں سرمایہ کاروں کے درمیان تنازعات کے تصفیے پر ...
ویانا، پاکستانی سفارتخانے میں سرمایہ کاروں کے درمیان تنازعات کے تصفیے پر ویبینار

  

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت میں پاکستان کے مستقل مشن، اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون، وزارت تجارت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد نے مشترکہ طور پر سرمایہ کاروں کے درمیان تنازعات کے تصفیے (آئی ایس ڈی ایس) کے حوالے سے خصوصی طور پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ ویبینار میں سینئر عہدیداروں کے علاوہ کے پی کے، سندھ اور بلوچستان کے صوبائی سرمایہ کاری کے محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

سفیر پاکستان ویانا آفتاب احمد کھوکھر نے اپنے استقبالیہ کلمات میں اقوام متحدہ کے کمیشن کی سیکریٹری انا جوبن بریٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں اور علاقے میں حالیہ تازہ ترین پیشرفتوں اور قانونی اصلاحات سے نمٹنے کے لئے خصوصی توجہ دی۔

انہوں نے پاکستانی ماہرین کی صلاحیت کو بڑھانے کے ذریعے باہمی سرمایہ کاری کے معاہدوں میں بہتری لانے کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن کی حمایت کی درخواست کی تاکہ قانونی ڈھانچے میں بہتری لائی جاسکے اور مستقبل میں ہونے والے مالی نقصانات سے بچا جاسکے۔ 

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون کی سیکریٹری انا جوبن بریٹ نے اپنی دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

مسٹر ڈیوڈ پروبسٹ  ایسوسی ایٹ ماہر نے آئی ایس ڈی ایس کے لئے اپیلٹ طریقہ کار کے بارے میں ورکنگ گروپ تھری کے جاری کام پر روشنی ڈالی جبکہ جوڈتھ نائپر  لیگل آفیسر نے تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار میں اصلاحات کے بارے میں بات کی۔

 بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل رفعت پرویز نے سرمایہ کاری کے نظام اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کے سانچے پر نظرثانی کر رہا ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -