سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جھگڑا کس بات پر ہوا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں سب ٹھیک ہے۔
جیو نیوز کے مطابق باؤنسرہیلمٹ پر لگنے کے بعد سرفراز احمد نے حریف پیسرسے صرف یہ کہا تھا کہ حال توپوچھ لیتے ہیں جس پر شاہین شاہ آفریدی مشتعل ہو گئے اور ساتھی بولر حارث رؤف سے بھی باؤنسر کرنے کا کہا۔دوسری جانب لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ سرفراز نے شاہین سے معافی مانگنے کا کہا جس سے انھوں نے انکار کر دیاتو سرفراز ناراضی کا اظہار کرنے لگے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ روز (منگل کو) میچ کے 19 ویں اوور میں جھگڑا ہوا تھا۔جس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر اور محمد حفیظ نے معاملہ رفع دفع کروایا۔