جیف بیزوس کی سابق اہلیہ نے کتنی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا؟

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ نے کتنی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا؟
جیف بیزوس کی سابق اہلیہ نے کتنی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا؟
سورس: File

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ مکینزی سکاٹ نے رواں برس فلاحی کاموں کیلئے دو ارب 70 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکینزی سکاٹ کی جانب سے عطیہ کی جانے والی دو ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم 286 فلاحی تنظیموں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ اس رقم سے تعلیم سمیت مختلف پراجیکٹس کو سپورٹ کیا جائے گا۔ گزشتہ برس بھی مکینزی سکاٹ نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے چار ارب ڈالر عطیہ کیے تھے۔

خیال رہے کہ مکینزی سکاٹ کے اثاثوں کی مالیت 59 ارب ڈالر ہے اور وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -