کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کارڈیالوجی توسیعی بلاک کا اچانک دورہ، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
ملتان (ویب ڈیسک) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کارڈیالوجی توسیعی بلاک کا اچانک دورہ کیا اور کارڈیالوجی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈبل شفٹ پر کام کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحی بنیادوں پر صحت کے منصوبے مکمل کروانے کے واضح احکامات ہیں۔امسال بجٹ میں کارڈیالوجی ہسپتال توسیعی بلاک منصوبے کی حکومت پنجاب نے مکمل فنڈنگ کی ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 1 ارب 59 کروڑ روپے کارڈیالوجی توسیعی بلاک کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ 3 ارب روپے سے زائد کی سکیم کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کمشنر آفس کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال جنوبی پنجاب، بلوچستان کے کئ علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے اور بھرپور طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ توسیعی بلاک اس خطے کی اشد ضرورت ہے۔توسیعی بلاک کی تعمیر سے ہسپتال میں 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا۔پرانے بلاک میں 279 بیڈز فعال،ڈاکٹروں، نرسوں کا رہائشی بلاک بھی زیر تعمیر ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایم ایس کارڈیالوجی اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز و افسران موجود تھے