کیا آپ کا بھی موبائل انٹرنیٹ نہیں چل رہا؟ پی ٹی اے کا موقف آگیا

کیا آپ کا بھی موبائل انٹرنیٹ نہیں چل رہا؟ پی ٹی اے کا موقف آگیا
کیا آپ کا بھی موبائل انٹرنیٹ نہیں چل رہا؟ پی ٹی اے کا موقف آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  کا کہنا ہے کہ فائبر کیبل نیٹ ورک میں کٹ لگنے کے باعث ایک سیلولر کمپنی کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں جاز کے صارفین کو انٹرنیٹ  کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے،  اس کے علاوہ بعض جگہوں پر موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائبر کیبل نیٹ ورک میں کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروسز  متاثر ہوئی ہیں۔  کیبل نیٹ ورک میں خرابی کے باعث شمالی ریجن  متاثر ہوا ہے جہاں سیلولر کمپنی کی انٹرنیٹ سروس جزوی متاثر ہوئی ہے۔