ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ جن معاملات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آرہے تھے۔ ان میں سے نکلنے کے اس ہفتے مواقع ملیں گے۔ کافی عرصے سے جاری زمینی پریشانی ختم ہو سکے گی اور جو لوگ کسی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کریں، میرے اللہ نے چاہا تو ان کو اس میں کامیابی حاصل ہو گی جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری یا بندش میں تھے، وہ بھی ان شاءاللہ بہتری محسوس کریں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آج وراثتی امور کے معاملات کی ابتداہو سکتی ہے جو پورا ایک ہفتہ رہے گی۔ آپ جس بھی کام میں بڑی رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے،وہ بھی اب ہو جائے گا۔ آپ کی گھریلو زندگی میں جو پریشانیوں کا سلسلہ جاری تھا وہ ختم ہو سکے گا۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ اس میں برکت ڈال دے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی اس کا بندوبست ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس کام میں بڑی رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے، وہ میرے اللہ نے چاہا تو اب ختم ہونا شروع ہو جائیں گی جو مسائل برسوں سے آپ کے ساتھ چل رہے تھے ان کا بھی کوئی حل نکل آئے گا، آج ایک اہم کام کی ابتدا ہو سکتی ہے ،پھر پورا ہفتہ اس کی طرف سے اچھی خبریں آتی رہیں گی۔ جو لوگ کسی بھی قانونی مسئلے انکوائری یا مقدمے کا شکار ہیں وہ بھی آزاد ہوں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس مقصد کو لے کر چلنا چاہتے ہیں، اللہ کا نام لے کر بسم اللہ کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ اب بحکم اللہ کس قدر اچھا وقت ہے۔ آپ کا اٹھایا گیا قدم آپ کو کامیابی دلائے گا اور آپ کے لئے آسانیاں ہی لے کر آئے گا۔ رشتے وغیرہ میں بھی جاری بندش کا خاتمہ ہوگا اور آپ کی زندگی میں برسوں کے بعد اب نئے آغاز کی طرف چلنے کا واضح اشارہ موصول ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی طرح کی پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ اب اس سے نکلنے کی طرف جا رہے ہیں۔ اگلے 14 یوم میں وہ مکمل طور پر سکون میں آ جائیں گے۔ البتہ ان دنوں مریخ زائچے میں ہے۔ جو غصہ دلاتا ہے۔ لڑائی جھگڑے وغیرہ سے بچ کر چلیں اور چند دن خاموشی سے گزاریں ورنہ آپ کو بلا وجہ کی ایک نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ صبر سے کام لیں، ابھی فی الحال جو کام کر رہے ہیں اس میں دلچسپی لیں۔ اسی میں ان شاءاللہ بہتری حاصل ہو گی اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی اس کے پورے ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ ان دنوں آپ کو بس اپنے روز گار پر خاص فوکس رکھنا ہوگا اور کسی بھی قسم کے شرارتی بندے کو اپنے قریب مت آنے دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کیوں دوسروں کے معاملات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں، اس وقت ایسا کرنا آپ کے لئے خود مشکل کھڑی کر دے گا اور جن لوگوں کے ساتھ آپ نے کام کرنے کا ارادہ کر لیا ہے، ابھی اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔ شاید وہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔ اس وقت اولاد کے اوپر بھی گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے مگر یہ کام غصے سے نہیں بلکہ حکمت سے کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ آپ کے لئے اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں کہ وہ ہر کام میں آپ کے ساتھ ہیں ،وہ دراصل چکر دے رہے ہیں۔ ان کے معاملات سے دور رہیں۔ اس بار بڑا دھوکہ دے سکتے ہیں آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں ان دنوں اکیلے کام کرنا اور اگر پرانے کام پر فوکس رکھ کر چلیں گے تو اس میں زیادہ بہتری ملنے کا امکان ہے۔ پریشان نہ ہوں، اللہ آگے چل کر آسانیاں ہی دے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مطلب پرست لوگوں سے بچیں ان دنوں اپنے مال کی حفاظت بھی کریں اور اپنی عزت کی بھی۔ جن لوگوں نے لاپروائی کی وہ بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ اس وقت جذباتی غلطی کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اپنے دل کو قابو میں رکھیں اور اپنے معاملات اللہ کے حوالے کریں۔ دعا کریں کہ اے اللہ جو میرے حق میں ہے وہ کر دے پھر ان شاءاللہ سب کچھ اچھا ہی ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
حالات اب بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں بحکم اللہ آپ اپنی پوری توجہ اور فوکس اس پر رکھیں۔ آگے چل کر اس میں بہت بہتری حاصل ہو گی۔ یہ ہفتہ رُکے ہوئے کاموں کو ان شاءاللہ چلا دے گا اور جاری رکاوٹیں دور ہوں گی۔ جن کو رشتے وغیرہ میں بندش کا سامنا تھا، وہ اب ٹوٹ چکی ہے۔ اس حوالے سے کوئی اچھی خبر ملنے کی بڑی شاندار امید باقی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ کے لئے اب حالات ساز گار ہوتے جا رہے ہیں۔ آپ جس مسئلے کو لے کر عرصہ دراز سے پریشانی میں رہے ہیں اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ ان کو حل کر دے گا۔ ان دنوں ایک نیا سلسلہءروز گار پھر سامنے آ سکتا ہے اس پر غور کریں، امید ہے اس میں آپ کے لئے فائدے ہوں اور جن افراد نے خود کو کسی بندش وغیرہ میں محسوس کر رکھا ہے، وہ اب آزاد ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر صورت ِحال بڑی تیزی سے ان شاءاللہ آپ کے لئے بہتر ہونے جا رہی ہے۔ آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی ملنے کا بڑا امکان ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے لئے سفر کی تیاری کر رہے تھے وہ اب جلد ہی اچھی خبر سن لیں گے۔ انکوائری مقدمے وغیرہ سے اللہ نے چاہا تو نجات ملے گی ا ور خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکے گی۔