پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری،ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری،ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (لیڈی رپورٹر)عید قرباں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے شہر لاہور میں مقیم پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری۔ دوسری جا نب ٹرانسپورٹ مافیا عید منانے کے لیے جانے والے شہریوں کو لوٹنے لگا۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا۔ لاڑکانہ جانے والے مسافروں سے 1500 کی جگہ 2500 کرایہ لیا جا رہا ہے۔نوابشاہ جانے والے مسافروں سے 11 کی جگہ 1600 کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ حیدرآباد کا کرایہ 500 روپے ہے لیکن مسافروں سے ایک ہزار روپے لیے جارہے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر خاموش تماشائی بناہوا ہے۔ پردیسیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آئے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے، مجبوری کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گاڑیاں واپسی میں خالی آتی ہیں اس لیے کرایہ بڑھایا ہے۔