صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ اور انعام ہے
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ای این ٹی اسپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر کیپٹن محمد یاسین میاں نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ و انعام ہے جسکی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنی ہے تو صحت مندانہ عادات کو بھی اپنانا ہوگا۔ روز مرہ زندگی میں ورزش، واک، سیر وتفریح کو ترجیح دینا ہوگی۔ بازاری کھانوں، ٹھنڈے مشروبات اور جنک فوڈ کا استعمال کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس میں حفظان صحت کے اصولوں کو مزید اجاگر کرنا ہوگا۔