گکھڑ منڈی میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کا باقاعدہ آغاز

گکھڑ منڈی میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کا باقاعدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی)گکھڑ میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ جامع مسجد عثمان غنی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں عالمی اسلامی اسکالر علامہ زاہد الراشدی کی خصوصی شرکت رکنیت سازی مہم کا آغاز پر افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران علامہ زاہد الراشدی کا کہنا تھا کہ 1962 سے جمعیت کا مسلسل رکن ھوں اور رب العزت سے دعا ہے کہ موت بھی اسی پرچم تلے آئے موقع پر ان کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام ضلع وزیر آباد کے ذمہ داران علامہ خالد محمود سرفرازی، قاری رفیق عابد علوی، قاری شفیق اعوان، مولانا اظہر عثمان، حافظ خالد محمود بٹ، صاحبزادہ عبدالرزاق خان واجد، بھائی عثمان عبد القادر، حافظ شاہد میر موجود تھے جبکہ رکنیت سازی میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

مزید :

علاقائی -