جیلوں میں جدید انفراسٹرکچر بنایا جارہا ہے،کامران انجم
جھنگ (بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کیجیل اصلاحات کے وڑن اور آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی ہدایات کے تحت جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائے جارہے ہیں، قیدیوں کومعاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے انکی ذہنی وجسمانی،دینی و تکنیکی تعلیم بارے مختلف منصوبوں پر عمل کیا جارہاہے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن کامران انجم نے روزنامہ "پاکستان"سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل کامران انجم نے بتایا کہ انگریز دور کی بنائی ہوئی پاکستانی جیلوں کوہرلحاظ سے بین الااقوامی معیار کے مطا بق اپ گریڈ کیا جارہا ہے،جیلوں میں جدید انفراسٹرکچر بنایا جارہا ہے اورقیدیوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ جیل سے آزاد ہونیکے بعد معاشرے کیمفید اور ذمہ دار شہری ثابت ہوسکیں۔
مزید دوران گفتگو ڈی آئی جی کامران انجم نیکہا ریجن فیصل آباد کی جیلوں کو ہرقسم کی کرپشن سے پاک اور اصلاح واحوال کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہوں جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہاھے۔