نوجوان فیکٹری ورکر کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد

 نوجوان فیکٹری ورکر کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلونڈی(نامہ نگار)آٹھ روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان فیکٹری ورکر کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد۔ورثاء سراپا احتجاج بن گئے لاش جلی ہوئی اور مختلف حصوں میں تقسیم تھی ورثاء نے کپڑے اور جوتوں سے شناخت کر لی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دی۔تفصیلات کے مطابق آٹھ روز قبل کوٹ میواتی سے اغواء ہونے والے نوجوان محمد اشرف کی لاش مکئی کے کھیت سے بر آمد کر لی گئی۔لاش جلی ہوئی اور مختلف حصوں میں تقسیم تھی ورثاء نے جوتے اور کپڑوں سے شناخت کر لی اور احتجاجاََروڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔محمد اشرف گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا مقامی پولیس نے بھائی افضل کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ پی ایس ایف اے نے فنگر پرنٹس و دیگر ضروری شواہد اکٹھے کر لئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سب حقائق واضح ہو جائینگے۔

مزید :

علاقائی -