حویلی لکھا میں عید الضحی کی آمد پر مہنگائی کا طوفان
حویلی لکھا (نامہ نگار)حویلی لکھا میں عید الضحی کی آمد پر مہنگائی کا طوفان غریب عوام کی جیبوں ہر ڈاکہ۔ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی غفلت عروج پر تفصیلات کے مطابق عوام کی جیبوں پر ڈاکہ۔ عید الضحی کی آمد پر گراں فروشوں کے من مانے ریٹ اور سرکاری نرخ نامے پر خوردنی اشیاء ملنا نہ ممکن۔ سبزی فروٹ اور گوشت غریب ادمی کی دسترس سے دور۔ تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا میں کھانے پینے کی اشیاء چاول دالیں گھی سبزیاں اور فروٹ گوشت دودھ دہی انڈے و دیگر سامان سرکاری نرخ نامے کے مطابق ملنا ایک خواب بن گیا۔
گراں فروشوں کی من مانیاں غریب ادمی کے لیے وبال جان بن گئیں عید الضحیٰ کے آنے سے قبل پیاز مرچ ادرک لہسن کے ریٹ مسلسل بڑھنے لگے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی جائے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔