ضلع بھر میں 292 اسکیموں پر کام جاری ہے،صفدر ورک
گجرات) ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈولپمنٹ ریویو کے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کہا کہ جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 292 اسکیموں پر کام جاری ہے، منصوبوں کی تکمیل پر 81261 ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبوں پر جاری کام کی رفتار تیز کیا کرنے و متعلقہ تمام ڈپارٹمنٹ کے ہیڈز کو ہدایات دیں، میگا پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسئیسن ہائی ویز محمد آصف، ایکسیئن بلڈنگز محمد باسط، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز، ڈی او سپورٹس راحیل باجوہ سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع میں محکمہ ہائی ویز کی 109، پبلک ہیلتھ کی 45، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 98، انڈسٹریز کی 1، ایریگیشن کی 1، اسپورٹس کی 2، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی 3، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی 13، اسپشلائیڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی 4، محکمہ سوشل ویلفیئر کی 2، ایمرجنسی سروسز کی 3، پبلک بلڈنگز کی 11 اسکیموں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی کو آڑے نہ آنے دیا جائے، جہاں جہاں مزید فنڈز درکار ہیں متعلقہ محکموں سے فنڈز کے لیے رجوع کیا جائے گا، میگا پراجیکٹس سروس موڑ فلائی اور، کھاریاں ڈنگہ روڈ، سرائے عالمگیر منڈی روڈ، سماں بائی پاس روڈ، ٹی ایچ کیو لکھنوال پر کام تیز کیا جائے، منصوبوں کی تکمیل میں معیار کا خاص رکھا جائے، میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے، منصوبوں کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔