اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی کادورہ

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کمالیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے رات کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل کی ایمرجنسی کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر ڈی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل ڈاکٹر عدیل عارف بھی موجود تھے ڈاکٹر عدیل عارف نے اے سی کمالیہ کو ہاسپٹل میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں اگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی کے ویڑن کے مطابق ایمرجنسی میں تمام ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں  کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت کے مطابق تحصیل کے تمام ہسپتالوں کے  سرپرائز وزٹ کیے جائیں گے اور مریضوں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -