نارنگ منڈی،سید اجمل شاہ گیلانی ؒ کی برسی منائی گئی
نارنگ منڈی(نمائندہ پاکستان)مزار شہید ختم نبوت جامعہ اکبریہ فیض العلوم استانہ عالیہ کوٹلی میانی شریف میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 جون کو شہید ختم نبوت سید محمد اجمل شاہ گیلانی ؒ کی یاد کے حوالے سے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔عوام و خواص سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی خطبہ صدارت میں پیر سید محمد واجد شاہ گیلانی نے فرمایا کہ شہید ختم نبوت رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔شہید ختم نبوت پیر سید محمد اجمل شاہ گیلانی ؒ کے برادران اپ کے صاحبزادگان اور اپ کے خاندان کی طرف سے مہمانوں کو خوش اآمدید کہا جاتا رہا اور ان کی خدمت و حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہا۔