7یوم قبل اغوا ہونے والے شخص کی نعش برآمد
قصور(بیورورپورٹ) الہ آباد کے نواح میں 7یوم قبل اغوا ہونے والے شخص کی نعش برآمد ہوگئی، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ الہ آباد نے محلہ طورآباد الہ آباد کے رہائشی اشرف ولد اصغر کی 9جون 2024کو اغوا کی ایف آئی آر درج کررکھی تھی، وقوعہ کے روز پولیس نے اطلاع ملنے پر بسم اللہ شیلر چونیاں روڈ الہ آباد سے اُس کی نعش کو برآمد کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔