عیدالاضحی کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

عیدالاضحی کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر عیدالاضحی کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے ایل ڈی اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ٹیمیں عید کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے سرویلنس کریں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن اور انفورسمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ خصوصی ٹیموں میں ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ، انفورسمنٹ اور دیگر ونگ کے افسران و عملہ شامل ہیں۔عید کی چھٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع پر خصوصی ٹیمیں بروقت کارروائی کریں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر عید الاضحی پر غیر قانونی تعمیرات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ متحرک ہو گیا ہے۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روز کالج روڈ، پی آئی اے روڈ، ایل ڈی اے ایونیو ون، پائن ایونیو اور ڈیفنس روڈ پر فلیگ مارچ کیا۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی سرویلنس کرے گا۔  ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ویکینڈ اور عید کی چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بروقت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور دیگر عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے سرویلنس کو سخت کر رہے ہیں۔

  

*****