خاور مانیکا تشدد کیس‘ وکیل عثمان پولیس کے سامنے شامل تفتیش
اسلام آباد(آن لائن)خاور مانیکا تشدد کیس میں وکیل عثمان ریاض گل پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگری عدالت اسلام آبادمیں خاور مانیکا تشدد کیس،پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔شعیب شاہین، فتح اللہ برکی سمیت دیگر ملزمان وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔وکیل نعیم پنجوتھہ، علی اعجاز بھٹر، سعید سدوزی کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو منظورکر لی گئیں۔وکلاکے مطابق وکیل عثمان ریاض گل پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے ہیں،عدالت نے آئیندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24 جون تک توسیع کر دی اورکیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
شامل تفتیش