آئی جی پی پنجاب کاڈومیلی میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈومیلی، ضلع جہلم میں سابقہ دشمنی کی بنیاد پر تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔