پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، جسٹس اسجد جاوید گھرال 20 جون کو پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کرینگے، پراسکیوشن نے پرویز الہی کی ضمانت منظوری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے حقائق کیمنافی پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی، استدعا ہے کہ ہائیکورٹ اینٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے اورپرویز الٰہی کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔
پرویز الٰہی