لاہور ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کنٹری کلب کو ڈی سیل کرنے کا حکمدیدیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے بحریہ ٹاوٓن کنٹری کلب کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے 20 جون تک بحریہ ٹاوٓن کنٹری کلب کھلا رکھنے کی مشروط اجازت دیدی، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ہوٹل کو ڈی سیل کیا جائے اور لوگوں کی بحریہ کنٹری کلب تک رسائی یقینی بنائی جائے،لوگوں کو تفریح اور کنٹری کلب کی سہولت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے،بحریہ ٹاون کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ ٹی ایم اے علامہ اقبال ٹاون نے بحریہ کنٹری کلب کو سیل کر دیا تھا۔
کنٹری کلب