تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن بارے درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی.لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بنچ بانی تحریک انصاف کی درخواست پر 20 جون کو سماعت کرے گا. پانچ رکنی فل بنچ کے سربراہ جسٹس جسٹس شمس محمود مرزا ہیں. جسٹس شاہد کریم جسٹس شہرام سرور پانچ رکنی فل بنچ میں شامل ہیں. اس کے علاوہ جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید بھی پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہیں. گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلاء_ کو نوٹس جاری کردیئے گئے تھے. فل بنچ کے روبرو وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء_ پیش ہوں گے
انٹرا پارٹی الیکشن