رفح میں حماس القسام کے بکتر بند گاڑی پر شدید حملے، 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
رفح (مانیٹرنگ ڈیسک)رفح میں اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے۔فلسطین کے مزاحمت کار گروپوں (حماس، القسام) نے رفح میں ہونیوالی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔اْدھر اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے رفح میں ہونیوالے حملے میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ ہفتہ ہمارے لیے مشکل ہوگا کیونکہ ہمارے 8 بہترین بیٹے رفح میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے 8 فو جیو ں کی ہلاکت کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہم حماس اور دیگر مسلح تنظیموں کیخلاف جنگ کی بڑی قیمت ادا کررہے ہیں۔ اسرائیل اپنے وجود اور مستقبل کیلئے لڑ رہا ہے جبکہ ہم اپنے مغویوں کی باز یا بی کیلئے ہر حد تک جائیں گے،ہمارا دشمن سفاک ہے جو کسی بھی صورت جنگ بندی پر تیار نہیں اور ہم اْسکو نیست و نابود کرنے کی کوششوں کو جاری رکھیں گے، اس کیلئے فتح کے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں۔اسرا ئیل کے وزیر دفاع نے کہا ہمارے 8 فوجیوں کی ہلاکت پر حماس اور دیگر مسلح تنظیموں کو بھاری قیمت چکانی پڑیگی۔دوسری طرف اسرائیلی مظاہرین نے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تل ابیب میں احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف نعرے بازی کی اور ملک میں جلد انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔ادھر اسرائیلی فورسز نے ویسٹ بینک میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جبکہ القدس نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں اْن کا ایک 45 سالہ جنگجو زوہیر خلیل جاں بحق ہوگیا۔
اسرائیلی ہلاک