لوٹ مار کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے کراچی میں ڈی ایس پی ظفر جاوید کو معطل کردیا۔ڈی ایس پی ظفر جاوید بیٹے سمیت پان کی دکان میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار ہیں۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو اس معاملے میں انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے کو 15 دن میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔