ننکانہ،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال  آؤٹ ڈور بند، مریض پریشان

ننکانہ،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال  آؤٹ ڈور بند، مریض پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)ساہیوال ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایسوسی ایشن کی ہڑتال، آٗوٹ ڈور سروسز بند، مریض پریشان۔ تفصیلات کے مطابق وائی ڈی اے پنجاب کی کال پر آج صوبہ بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی ساہیوال ہسپتال میں ڈاکٹرز کو معطل اور گرفتار کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے نے آؤٹ ڈور سروسز کی فراہمی روک دی تمام آؤٹ ڈور سروسز بند ہونے کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا وائے ڈی اے ننکانہ نے اسے پاکستان میں ڈاکٹرز پر ظلم کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ مزید یہ کہ ہم ساہیوال کے ڈاکٹرز، نرسز، انتظامیہ اور عملے کے ساتھ ہیں۔

 انہوں نے ساہیوال واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعلی ٰپنجاب اور ہیلتھ سیکرٹری کے ایسے ہی جابرانہ اقدامات صوبہ بھر میں نظامِ صحت کے فرسودہ حال کے ذمہ دار ہیں۔