بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، قائمقام میئر 

بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، قائمقام میئر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور  کے قائمقام میئر پشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ سے یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کیں، ملاقات میں وفد نے مشترکہ طور پر قائمقام میئر پشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ کو قائمقام میئر پشاور مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع یونین کے صدر ملک نوید نے قائمقام میئر پشاور کو ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پر میئر پشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات جار ی کئے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے کیونکہ ملازمین پشاورکی تعمیر وترقی میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔اس موقع پر یونین کے صدر او روفد نے میئر پشاورکاشکریہ اداکیا