تحصیل شاہ عالم کا عیدالاضحی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب
پشاور (سٹی رپورٹر) عیدالاضحی کے حوالے سے ٹی ایم اے شاہ عالم کا ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں تحصیل چیئرمین کلیم اللہ نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع شاہ عالم کے حدود میں بہترین صفائی کرینگے اور عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرینگے اور قربانی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے بیگز فراہم کرینگے ٗانہوں نے کہاکہ تین تین ویلج کونسلوں کی ٹیم بنائی جائیگی اور عملہ صفائی اورچیئرمین مشترکہ طور پر عوام کی خدمت کو یقینی بنائے گئے پشاور کے شاہ عالم ٗ چمکنی اور متھرا کے حدود میں جو علاقے ڈبلیو ایس ایس پی کے حدود میں آتے تھے بوجہ فنڈز وستیابی مشنیر ی ٗعیدالاضحی پر صفائی کرنے سے انکار بذریعہ مراسلہ کیا ہے جس پر تحصیل شاہ عالم کے چیئرمین حاجی کلیم اللہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ٗ گذشتہ روز ہنگامی اجلاس طلب کیاگیا اجلاس میں پریذائیڈنگ آفیسر ناصر داؤد زئی نے کیں اور چیئرمینوں نے کثیر تعداد میں شرکت اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گل افضل ٗ زاہد بہادر ٗذاکر ٗ شوکت ٗ اقبال ٗ محسن آکا خیل ٗ خلیل الرحمان لاور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ چیئرمینوں کی عزت بحال ر کھی جائیگی ٗگذشتہ روز گل افضل اور زاہد بہادر چیئرمین پر واپڈا کی طرف سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کی اجلاس میں بھر پور مذمت کی گئی اورکہاکہ واپڈا حکا م ایف آر واپس لیں بصور ت دیگرسخت احتجاج پر مجبور ہوجائینگے اس موقع پر محسن اکا خیل نے ٹی ایم اے شاہ عالم کے ٹیکس ریفارمز کے حوالے سے بہتری لانے میں تحصیل میونسپل آفیسر شاہ عالم اظہر علی شاہ او ر ریگولیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ گل افضل چیئرمین نے کہاکہ تحصیل چیئرمین اور ٹاؤن میونسپل آفیسر کا خدمات کو سراہا اورحالیہ سلاٹر ہاؤس شیڈول ٹیکس 120 سے بڑھاکر 250 کرنے پرداد دی واضح رہے کہ پچھلے ٹاؤن ٹو کے دور میں جو مال مویشی منڈی تین لاکھ سالانہ پر دی گئی تھی تو ٹی ایم شاہ عالم نے نادرن بائی پاس پر عیدالاضحی کے لیے جاری دس روزہ اجازت نامہ تین لاکھ روپے پر دیا ہے جو کہ ایک مالی کمزرور میونسپل کمیٹی کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم اور ٹی ایم او شاہ عالم نے پچھلے دنوں غیرقانونی منڈیو ں کا خاتمہ کیاتھا اس کو بھی سراہا گیا ٗ تحصیل چیئرمین شاہ عالم کلیم اللہ نے کہاکہ منتخب چیئرمین اپنے اپنے علاقے میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں اپناکردار اداکریں تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کریں۔