جانوروں کی آلائیشوں وغیرہ اور گندگی کیلئے 175پوائٹس بنائے گئے ہیں 

جانوروں کی آلائیشوں وغیرہ اور گندگی کیلئے 175پوائٹس بنائے گئے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک کی ہدایت پر واسا ڈیرہ اسماعیل خان نے عیدالاضحی کے موقع پر سپرٹینڈنٹ واسا چوہدری عطاء اللہ، چیف سینیٹری انسپکٹر جاوید بلوچ اور سپروائزر سردار عبدالرحمن خان سدوزئی کی نگرانی میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پلان پر عمل کرتے ہوئے کام کا آغاز کردیا، اس حوالے سے عوام کی سہولت کیلئے مختلف یونین کونسلز میں سینیٹری انسپکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، جن کے نمبرز بھی دیئے گئے ہیں، جس میں کہا گیا کہ اگر کسی بھی یونین کونسل میں کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہوتو متعلقہ نمبرز پر رابطہ کریں، قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں، انتڑیاں، اور دیگر فضلات کیلئے پولی تھن بیگ بھی تقسیم کئے گئے ہیں،جانوروں کی آلائیشوں وغیرہ اور گندگی کیلئے 175پوائٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ان پوائنٹس پر گندگی ڈالیں تاکہ عملہ صفائی متعلقہ پوائنٹس سے گندگی اٹھا کر وہاں پر چونا ڈال کر متعلقہ پوائنٹ کو کلیئر کرے گا، عیدالاضحی کے حوالے سے واسا کے عملہ نے عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں کے آس پاس موجود گندگی کو اٹھا کا سلسلہ شروع کر دیاہے، مختلف روڈوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نالوں سے گندگی نکالنے کا سلسلہ شروع ہے، عملہ صفائی دن رات کام میں مصروف ہے، تاکہ عیدالاضحی کے موقع پر لوگوں کو صفائی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔